ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کسانوں کو بحران میں ڈالنے کے بعد وزیر اعظم نے شروع کا ’کیش فار ووٹ‘ کا منصوبہ : چدمبرم

کسانوں کو بحران میں ڈالنے کے بعد وزیر اعظم نے شروع کا ’کیش فار ووٹ‘ کا منصوبہ : چدمبرم

Mon, 25 Feb 2019 23:34:51    S.O. News Service

نئی دہلی، 25 فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے ’وزیر اعظم کسان سمان فنڈ‘ منصوبہ بندی کو لے کر پیر کو وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے کسانوں کو شدید بحران میں ڈالنے کے بعد اب ’کیش فارر ووٹ‘منصوبہ بندی شروع کی گئی ہے۔

چدمبرم نے ٹویٹ کر کہاکہ بی جے پی اس حقیقت میں جی رہی ہے کہ مایوسی کے وقت مایوسی بھرے اقدامات کرنے کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے الزام لگایاکہ وزیر اعظم نے ’کیش فار ووٹ‘ اسکیم شروع کی ہے،کسانوں کو قرض اور شدید بحران میں ڈالنے کے بعد بی جے پی انہیں 17 روپے فی دن، فی خاندان کی معمولی رقم کے سہارے دلاسہ دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ریئل اسٹیٹ علاقے میں جی ایس ٹی کی شرح میں کمی کو لے کر سابق وزیر خزانہ نے یہ بھی دعوی کیاکہ تعمیر علاقے کے لئے جی ایس ٹی کی شرح میں کمی،یہ علم تب کہاں تھا جب ہم نے حکومت سے کہا تھا کہ کئی اور اعلی شرح کے ذریعے وہ جی ایس ٹی کا مذاق بنا رہے ہیں؟۔


Share: